منوچہرمتکی نے آج تہران میں افغانستان کے وزیر خارجہ زلمای رسول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پانچ جمع ایک کے ساتھ ابتدائي مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کےلئے عزم راسخ کی ضرورت ہے ، منوچہرمتکی نے علاقے میں دہشتگردی کے خلاف اپنائي گئي روشوں کو غلط قراردیا اور کہا کہ دہشتگردی، انتھا پسندی اور بدامنی سے مقابلہ کرنے کے لئے عزم مستحکم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کےلئے علاقائي ملکوں کی توانائیوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110